Sunday, December 7, 2025
ہومNationalمہاراشٹر کے رائے گڑھ میں شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سشما اندھارے...

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سشما اندھارے کو جلسہ میں لے جانے سے قبل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

رائے گڑھ: رائے گڑھ ضلع کے مہاڑ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کے ذریعے شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر سشما اندھارے انتخابی جلسہ میں روانہ ہونے والی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سشما اندھارے کے اس پر سوار ہونے سے قبل ہی کریش ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

دریں اثنا، ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جسے سشما اندھارے نے خود پوسٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سشما نے گزشتہ روز مہاڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ رات ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رک گئی تھیں۔ ہیلی کاپٹر آج انہیں دوسرے جلسہ میں لے جانے کے لئے پرواز پر تھا۔

آندھارے کے ذریعے شیئر کی گئی لائیو ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کسی نامعلوم مقام پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا اور اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ایک نجی ہیلی کاپٹر جو شیوسینا لیڈر سشما آندھرے کو لینے آیا تھا، لینڈنگ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے اور محفوظ ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سشما آندھارے ضلع کے مختلف حصوں میں اپنی طے شدہ انتخابی میٹنگوں کے لیے ایک کار کے ذریعے روانہ ہوئیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات