Wednesday, December 17, 2025
ہومNational’سروے کے بہانے ووٹرس کا رجسٹریشن بند کریں‘، الیکشن کمیشن نے سیاسی...

’سروے کے بہانے ووٹرس کا رجسٹریشن بند کریں‘، الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو دی سخت ہدایت

الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ سروے کے بہانے ووٹرس کا رجسٹریشن کرائے جانے سے متعلق خبروں پر سخت ناراض دکھائی دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ سروے کے بہانے ووٹرس کا رجسٹریشن کرا رہے ہیں، تو اسے بند کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ انتخاب کے بعد فائدہ پہنچانے کی بات کہہ کر ووٹرس کا رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔ یعنی رجسٹریشن کرانے والوں کو انتخاب کے بعد مبینہ طور پر انھیں سرکاری منصوبوں کا فائدہ ملے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخاب 2024 کے لیے جاری انتخابی تشہیر کے درمیان الیکشن کمیشن کے سامنے کئی ایسے معاملے آئے ہیں جن میں انتخاب کے بعد مبینہ طور پر فائدہ پہنچانے کے وعدے کیے گئے ہیں۔ ان پر سختی دکھاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ایڈوائزری جاری کر دیا ہے اور سبھی قومی و علاقائی پارٹیوں کو ایسی سرگرمی سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسے سبھی سروے، اشتہار اور موبائل ایپ پر بھی فوری روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ووٹرس کو ذاتی طور پر رجسٹریشن کرانے کو کہا جاتا ہے تو اس سے ایسی سوچ بن سکتی ہے کہ سیاسی پارٹی اور ووٹرس کے درمیان لین دین ہو رہا ہے۔ ایسا ہونے پر کسی کام کے بدلے میں یقینی طور پر کچھ حاصل کرنے کا اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ کمیشن کے مطابق سیاسی پارٹیوں کی ایسی سرگرمیوں میں ’کوئڈ-پرو-کیو‘ (quid pro quo) یعنی خاص طریقے سے ووٹنگ کے بدلے فائدہ کے لالچ جیسا اثر پیدا کرنے کی طاقت ہے۔

سنٹرل الیکشن کمیشن نے سبھی اضلاع کے الیکٹورل افسران کو ایسے اشتہارات پر سخت نگاہ رکھنے کو کہا ہے جن میں ووٹرس کو متاثر کرنے کی طاقت ہو۔ ضلع الیکشن دفتر کو قانون کے تحت ایسے سروے، موبائل ایپ اور اشتہارات سے سختی کے ساتھ نمٹنے کو کہا گیا ہے جن کی وہج سے انتخاب متاثر ہونے کا اندیشہ ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات