Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalآسٹریلیا: وکٹوریا میں طیارہ حادثہ کا شکار، 2 افراد کی موت

آسٹریلیا: وکٹوریا میں طیارہ حادثہ کا شکار، 2 افراد کی موت

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا واقع ماؤنٹ بیوٹی میں ہفتہ کے روز ایک طیارہ دردناک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس واقعہ میں 2 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع ماؤنٹ بیوٹی ایک چھوٹا سا شہر ہے جو الپائن نیشنل پارک سے گھرا ہوا ہے، جس میں تالاب، جنگل اور برف کے میدان موجود ہیں۔ حادثہ اسی مقام پر ہوا ہے جس کی اب جانچ بھی شروع ہو گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 1.45 بجے حادثہ کا شکار ہوا۔ اس طیارہ میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے، دونوں کی ہی جائے حادثہ پر موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت سے متعلق آفیشیل تصدیق ہونا ہنوز باقی ہے۔ وکٹوریا پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ میں ایک ہی مسافر سوار تھا جس کی موت ہو گئی ہے۔

ریاست کے کنٹری فائر اتھارٹی (سی ایف اے) کے ایک بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ حادثہ کا شکار طیارہ ایک ’ریموٹ گلائیڈر‘ تھا۔ سی ایف اے کے مطابق دوپہر 2.13 بجے جائے وقوع پر حالات قابو میں اور 3.34 بجے وہ علاقہ محفوظ مانا گیا۔ ایمرجنسی سروس ٹیم کافی وقت تک جائے حادثہ پر رہیں گے۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات