Saturday, December 6, 2025
ہومSportsعالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے مسلمانوں کو پیش کی عید...

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے مسلمانوں کو پیش کی عید کی مبارکباد

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پوری دنیا کے مسلمانوں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سفید لباس بھی زیب تن کیا اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ عیدالفطر منانے میں شامل ہوگئے۔

رونالڈو نے عید کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک متبسم تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ مسلمانوں کا روایتی سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’عید مبارک ! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو‘‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو مسلمانوں کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے الشباب کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے فیصلہ کن گول کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ شکر ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی رمضان المبارک کے علاوہ عرب ثقافت، عربی زبان میں اظہار تشکر، انشا اللہ، سجدہ شکر سمیت کئی ایسی ویڈیوز اور پیغامات منظر عام پرآئے ہیں جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ خیال رہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات