ہریانہ میں بی جے پی کو جھٹکا! سابق مرکزی وزیر چودھری بریندر سنگھ اپنی اہلیہ کے ساتھ کانگریس میں شامل
بی جے پی کی مرکزی حکومت کے سابق وزیر چودھری بریندر سنگھ منگل (9 اپریل) کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ پریم لتا نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کرلیں۔ بیریندر سنگھ طویل عرصے سے تک کانگریس میں تھے مگر تقریباً 10 سال قبل وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کے صاحبزادے بریجیندرسنگھ پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔
بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں ان کے شامل ہونے کو بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ وہ پانچ بار کے ایم ایل اے، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ایم پی رہ چکے ہیں۔ وہ مشہور سماجی کارکن اور سیاست دان سر چھوٹو رام کے پوتے ہیں۔ منگل کو کانگریس صدر دفتر میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا، کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، مکل واسنک اور کماری سیلجا اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بیرندر سنگھ نے کہا کہ میں اسے گھر واپسی سے زیادہ نظریے کی طرف اپنی مراجعت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس چھوڑتے وقت انہوں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ 43 سال تک کانگریس کے ساتھ رہنے کے بعد وہ 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ہریانہ کے ممتاز جاٹ لیڈر مانے جانے والے چودھری بیرندر سنگھ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کے بھائی ہیں۔
منگل کو کانگریس میں شامل ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوپندر سنگھ ہڈا ان کی خالہ کے بیٹے ہیں اور رندیپ سنگھ سرجے والا ان کے ماموں کے بیٹے ہیں۔ جبکہ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بھی اسٹیج سے بیریندر سنگھ کو اپنا بڑا بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔ اس سے قبل پیر کو بیریندر سنگھ نے اپنا استعفیٰ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو بھیج دیا تھا۔ ان کے بیٹے برجیندر سنگھ پہلے ہی کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔
بیریندر سنگھ کی اہلیہ اور سابق ایم ایل اے پریم لتا نے بھی بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں۔ ان کے بیٹے برجیندر سنگھ نے 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔ برجیندر سنگھ فی الحال حصار سے ایم پی ہیں۔ 2019 میں برجیندر سنگھ نے آئی اے ایس کی نوکری چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا۔ بیریندر سنگھ ہریانہ کی اوچانا سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 1977، 1982، 1991، 1996، 2000 اور 2005 میں ایم ایل اے رہے۔ وہ تین بار ایم پی اور مرکزی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔