حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے ارکان نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے ارکان نے 3 مرکاوا ٹینکوں کو “ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جیسے ہی اسرائیلی ریسکیو فورسز اس جگہ کی طرف بڑھیں اور پہلے سے تیار شدہ بارودی سرنگ کے جال میں پہنچیں تو انہیں 3 دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔
القسام نے کہا کارروائی کرنے والے اس کے ارکان نے 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ خان یونس کے علاقے مشرقی الزنہ میں کیا گیا۔ بریگیڈز نے مزید کہا کہ ان کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ واپسی پر انہوں نے ایک اور مرکاوا ٹینک کو “ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فٹ فورس کے ارکان کو بھی ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔ یہ فوجی امل کالونی میں اپنے ہلاک ارکان اور زخمیوں کو لینے پہنچے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے اتر کر قریب پہنچے تو ان پر حملہ کردیا گیا۔القسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ اس کے ارکان نے امل کالونی میں ایک “ٹنڈوم” میزائل کے ذریعے صفر کے فاصلے سے 5 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)









Users Today : 260
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 2050
Users Last 30 days : 3128
Users This Month : 3114
Users This Year : 3128
Total Users : 4564671