Saturday, December 6, 2025
ہومNationalسنجے سنگھ کا دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ راج گھاٹ کا دورہ،...

سنجے سنگھ کا دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ راج گھاٹ کا دورہ، باپو کو سلام پیش کیا

نئی دہلی: تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بدھ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ عآپ لیڈر پارٹی دفتر میں پہنچے۔ جمعرات کو سنجے سنگھ نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو سلام پیش کیا۔

سنجے سنگھ کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سنجے سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جیل میں قید کیا گیا ہے، اسی طرح سے حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کو بھی جیل میں قید کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ تاناشاہی کی شروعات ہے اور یہ جمہوریت اور ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف لڑنے کے لیے وہ باپو سے آشیرواد مانگنے راج گھاٹ پہنچے ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا، ’’باپو نے انگریزوں کلے خلاف لڑائی لڑی تھی۔ اس وقت اظہار رائے کی آزادی بھی نہیں تھی۔ آج آزادی کے 77 برس بعد بھی ویسی ہی صورت حال ہے۔ میں نے باپو کی آخری آرام گاہ کے پاس یہ دعا کی ہے کہ اے بابائے قوم! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، اس حکومت کو سمجھ دینے کا کام کریں!‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات