Saturday, December 6, 2025
ہومNational’وقت بدلے گا، انصاف ملے گا‘، اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل پہنچ...

’وقت بدلے گا، انصاف ملے گا‘، اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل پہنچ کر اعظم خان سے کی ملاقات

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور دوسری طرف اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل میں بند اعظم خان سے ملاقات کی ہے۔ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، ان کے گھر والوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ پوری طرح غیر اخلاقی ہے۔

اکھلیش یادو نے اعظم خان کو دیر سے ہی سہی لیکن انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے پوری امید ہے کہ اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔ وقت بدلتا ہے، وقت بڑا طاقتور ہوتا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا۔‘‘ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنا دیا ہے، لیکن آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔‘‘

جمعہ کے روز اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے الیکٹورل بانڈ معاملہ پر بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ سے بی جے پی سچائی باہر آ گئی ہے۔ اب پی ڈی اے ہی این ڈی اے کو شکست دے گا۔ عوام ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج رہی ہے، لیکن الیکٹورل بانڈ سے ان کی سچائی باہر آ گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات