111
آج کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں انتخابی منشور کے مسودہ پر ساڑھے تین گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا اور اس کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو اسے منظور کرنے اور جاری کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ یعنی جلد ہی اس مسودہ کو منظوری مل سکتی ہے اور کانگریس کا انتخابی منشور منظر عام پر آ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کچھ اہم جانکاریاں دی ہیں۔
راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہمارے 5 نیائے اور 25 گارنٹیوں سمیت پارٹی کے انتخابی منشور پر عمیق تبادلہ خیال ہوا۔‘‘