National

حکومت نے فحش مواد نشر کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے ساتھ ساتھ 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس پر لگائی پابندی

157views

سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر فحش مواد لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک بار پھر سخت قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے فحش مواد نشر کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمس، 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی مرکزی حکومت نے کئی بار حکومتی ضابطہ کی خلاف ورزی کی صورت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمس، ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا چکی ہے۔

تازہ معاملے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمس، ویب سائٹس اور ایپس کے علاوہ 57 سوشل میڈیا ہینڈلس کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کے مطابق ان سبھی پلیٹ فارمس نے آئی ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ علاوہ ازیں یہ آن لائن پلیٹ فارمس انڈین پینل کوڈ کی بھی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ حکومت کا یہ بھی ماننا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور ویب سائٹس خواتین کی شبیہ خراب کرنے والے مواد دکھا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جو ہینڈل بلاک کیے گئے ہیں یا پھر جن پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں سے کسی کے ایک کروڑ تو کسی کے لاکھوں میں یوزرس تھے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ماہرین قانون کے ساتھ ساتھ ایکسپرٹ کمیٹی کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد ان پلیٹ فارمس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.