National

سماج وادی پارٹی چھوڑنے والے سوامی پرساد پھر نئی پارٹی میں شامل، قومی صدر مقرر

133views

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد سوامی پرساد موریہ نے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی (آر ایس ایس پی) کے سرپرست اور بانی صاحب سنگھ دھنگر نے جمعرات کو انہیں اپنی پارٹی میں شامل کیا اور پارٹی کا قومی صدر مقرر کر دیا۔ بی ایس پی اور بی جے پی کے ساتھ طویل عرصے تک رہنے کے بعد سوامی پرساد موریہ ایس پی میں شامل ہو گئے تھے لیکن لوک سبھا انتخابات سے پہلے انہوں نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔

اِسرو کا نیا کارنامہ، دنیا کے جیوسنکرونس مدار میں کامیابی کے ساتھ نصب ہوا انسیٹ-3 ڈی ایس

خیال رہے کہ جمعرات کو راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی نے دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں جلسہ کا انعقاد کیا، جس میں سوامی پرساد موریہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسی اجلاس کے دوران سوامی پرساد کو اس پارٹی کا قومی صدر مقرر کر دیا گیا۔ راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی کا قیام صاحب سنگھ دھنگر نے 2013 میں کیا تھا۔

آندھرا: ’سکریٹریٹ چلو‘ مارچ کے خلاف پولیس کی کارروائی، کانگریس کی ریاستی صدر شرمیلا سمیت متعدد لیڈران زیر حراست

سوامی پرساد موریہ نے امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے اور پھر پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا تھا۔ وہ 2022 کے انتخابات سے پہلے ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ ایس پی نے انہیں ایم ایل سی بھی بنایا اور قومی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری بھی سونپی۔ سوامی پرساد کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ بار بار وابستگی تبدیل کرنے والے کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے!

مودی حکومت نے شروع کی معاشی دہشت گردی، ہمارے کھاتوں پر ڈاکہ ڈالا گیا! کانگریس

قبل ازیں، اکھلیش یادو کو لکھے خط میں سوامی پرساد موریہ نے کہا، ’’آپ کی قیادت میں خوشگوار ماحول میں کام کرنے کا موقع مل لیکن 12 فروری 2024 کو ہونے والی بات چیت اور 13 فروری 2024 کو بھیجے گئے خط پر کسی قسم کی بات چیت شروع نہ کرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ میں سماج وادی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘ یہ خط سوامی پرساد موریہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

Follow us on Google News