National

’ملک کی ترقی کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری انقلابی قدم ہوگا‘، بھارت جوڑو نیائے یاترا میں راہل گاندھی کا عزم

140views

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے 39ویں دن بدھ کے روز اتر پردیش کے اناؤ اور کانپور پہنچے۔ اس دوران انھوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے۔ اس سے لوگوں کو نمائندگی ملے گی، اس کے بعد ملک میں معاشی سروے بھی کرائیں گے۔

‘भारत जोड़ो न्याय यात्रा’ में आप सभी ने ‘मोहब्बत की दुकान’ खोली।

आप सभी का दिल से धन्यवाद।

: @RahulGandhi जी

उत्तर प्रदेश pic.twitter.com/S8FI9oFydf

— Congress (@INCIndia) February 21, 2024

راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک کی اصل طاقت ہیں، ملک کا عام آدمی ہی ملک کی طاقت بڑھاتا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری انقلابی قدم ہوگا۔ اس سے ہی لوگوں کو نمائندگی ملے گی اور اس کے بعد ملک میں معاشی سروے بھی کرائیں گے۔ اس سے پتہ لگے گا کہ کس کی کتنی آبادی ہے اور کس کے ہاتھوں میں کتنی دولت ہے۔

मोदी सरकार ने अग्निवीर योजना लाकर SC, ST और OBC वर्ग के युवाओं का सेना में जाने का रास्ता बंद कर दिया।

PM मोदी नहीं चाहते कि देश के पिछड़ों, दलितों, आदिवासियों और सामान्य वर्ग के गरीबों को रोजगार मिले।

: @RahulGandhi जी

उत्तर प्रदेश pic.twitter.com/Jyoa2uhcDF

— Congress (@INCIndia) February 21, 2024

راہل گاندھی نے اس دوران مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اگنی ویر منصوبہ میں بھرتی ہونے والے جوانوں کو نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی شہید کا درجہ حاصل ہوگا۔ چار سال بعد اگنی ویروں کو نکال دیا جائے گا۔ یوپی میں امتحان کے پیپر لیک ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ریاست میں روزانہ پیپر لیک ہو رہے ہیں۔ ریاست کے نوجوان سالوں تیاری کرتے ہیں، پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن پیپر لیک ہو جاتا ہے۔

न्याय के महासंग्राम की गवाह बनीं उत्तर प्रदेश की फिज़ाएं ✊#BharatJodoNyayYatra pic.twitter.com/9GtjRbxeGj

— Congress (@INCIndia) February 21, 2024

کانپور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے خاص طور سے صنعت و کاروبار کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانپور صنعتی شہر ہے۔ یہاں پر چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی بہت سی صنعتیں ہیں جس سے اتر پردیش کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ لیکن جی ایس ٹی اور نوٹ بندی تھوپ کر یہاں کے چھوٹی و درمیانی صنعتوں کو برباد کر دیا گیا ہے۔

Follow us on Google News