Saturday, December 6, 2025
ہومSportsوراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر آیا ننھا مہمان، رکھا گیا...

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر آیا ننھا مہمان، رکھا گیا بہت دلچسپ نام

ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر میں ننھا مہمان آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے گھر بیٹے کی پیدائش آج سے پانچ روز قبل یعنی 15 فروری کو ہوئی، لیکن اس کی خبر اب مل رہی ہے۔ وراٹ کوہلی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کر یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو دی۔ کوہلی نے اس پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کیا ہے جو کہ بہت دلچسپ ہے۔ انھوں نے اپنے بیٹے کا نام ’اکائے‘ رکھا ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ 15 کو ہم نے اپنے بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکائے‘ کا اس دنیا میں استقبال کیا ہے۔ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی دعا اور نیک خواہشات چاہتے ہیں۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری رازداری کا احترام کریں۔‘‘

’اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں نتیش کمار‘، تیجسوی یادو کا سنسنی خیز دعویٰ

اس پوسٹ کے بعد وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو مبارکبادیاں ملنی شروع ہو گئیں جس کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ کئی مشہور ہستیوں نے دونوں کو مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کوہلی اور انوشکا نے 2017 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے گھر 2021 میں خوبصورت بیٹی نے جم لیا تھا جس کا نام وامیکا رکھا گیا تھا۔ اب بیٹے کی پیدائش کے بعد اس گھر میں خوشیوں کا ماحول ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات