Jharkhand

سی بی سی کے زیر اہتمام پرکشا پے چرچہ کا 8 واں ایڈیشن پروگرام

38views

فیل ہونا ہی کامیابی کی کنجی ہے:وزیر اعظم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10فروی (پی آئی بی) سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشنز، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، علاقائی دفتر، رانچی کے زیراہتمام 10 فروری 2025 کو وزیر اعظم کی طرف سے آنے والے 10ویں اور 11ویں کے امتحان کے لیے طلبہ کی تیاری کے پیش نظر، پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ ہینو رانچی کے زیراہتمام ملک بھر میں 8ویں ایڈیشن کے مباحثے کا پروگرام منعقد کیا گیاتاکہ طلباء امتحان دیتے وقت ذہنی تناؤ کا شکار نہ ہوں۔
وزیر اعظم کی طرف سے طالبات کو امتحانات میں کامیاب ہونے کے لیے مشورے
وزیر اعظم نریندر مودی نے طلبہ کو یہ پیغام دیا کہ اگر کسی طالب علم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے۔ بلکہ اسے بہادری سے لڑنا چاہیے۔ تب ہی آپ کو کامیابی ملے گی۔ ناکامی کامیابی کی کنجی ہے۔ بحث کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے طلباء سے سوالات کیے گئے اور ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے طلبہ کو ماحولیات کی طرف راغب کیا ایک پیڑ ماں کے نام پر بھی پیغام دئے۔ پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ کے تقریباً 400 طلباء نے امتحان پر بحث میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ ہینو رانچی کے اساتذہ، پرنسپل چندن کمار چودھری، وائس پرنسپل محترمہ نمیتا بھنج، سینئرٹیچر وجیندر کمار وغیرہ نے تعاون کیا۔اس پروگرام میں ریجنل آفس رانچی کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ محمد رضا عالم اور سنجے کمار ڈرائیور نے قابل ستائش تعاون کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.