International

غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ

13views

غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ پٹی میں 64 لاشیں برآمد کی ہیں۔ایک پریس بیان میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ سے 37 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بیان کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد مختلف تدفین کی جگہوں سے لاشوں کو کھلے مقامات پر جمع کرنے کیلئے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ بعد ازاں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے انہیں بیت لاہیا قبرستان میں دوبارہ سپرد خاک کر دیا۔اس دوران غزہ کے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 لاشیں اسپتالوں میں پہنچی ہیں۔محکمہ صحت کے افسران کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 47,487ہو گئی ہے جب کہ 111,588 افراد زخمی ہوئے ہیں۔افسران نے بتایا کہ کئی متاثرین ملبے کے نیچے اور گلیوں میں پھنسے رہے جہاں ہنگامی اور شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک پہنچنے سے قاصر تھیں۔ایک الگ بیان میں، سول ڈیفنس نے خبردار کیا کہ غزہ کے باشندوں کو ’سنگین انسانی بحران‘ کا سامنا ہے، جس میں ہزاروں بے گھر اور پناہ گاہ یا بقا کی ضروریات کے بغیر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کو متعدد طوفانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے خیموں اور ساختی طور پر غیر محفوظ عمارتوں میں رہنے والے ہزاروں افراد کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اس کے علاوہ، بڑی مقدار میں نہ پھٹنے والا اسلحہ اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دیگر باقیات سڑکوں پر اور تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے کے نیچے بکھرے ہوئے ہیں، جو شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔سول ڈیفنس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بہت دیر ہو نے سے پہلے لوگوں کی جان بچانے کےلئے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.