673
پونے چنئی سے پونے جانے والی بھارت گورو ٹرین میں سفر کرنے والے 40 مسافر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں پونے کے ساسون ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام مسافروں کی حالت اب مستحکم ہے۔ چنئی سے پونے کے سفر کے درمیان میں بھارت گورو ٹرین کے مسافر اچانک بیمار ہو گئے۔ فوڈ پوائزننگ کی علامات سب میں دیکھی گئیں۔ وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی اس سروس کو چلا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کمپنی کے خلاف کارروائی کرے گی۔