International

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کے باعث 26 افراد ہلاک

63views

واشنگٹن، 28 ستمبر (یو این آئی) امریکہ میں طاقتور سمندری طوفان ہیلن کی وجہ سے تقریباً 26 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست جارجیا میں 11، فلوریڈا میں سات، جنوبی کیرولائنا میں چھ اور شمالی کیرولائنا میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو سمندری طوفان ہیلن کے تازہ ترین اثرات سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات کی رات دیر گئے امریکہ سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ہیلن کمزور ہو کر ٹراپیکل طوفان میں تبدیل ہو گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.