National

’22 سال پہلے واجپائی نے بھی راج دھرم کی بات کی تھی‘ بھاگوت کے منی پور بیان پر جے رام نے کہا

84views

منی پور تشدد سے متعلق آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ شاید موہن بھاگوت کے بیان کے بعد  وزیر اعظم مودی کو منی پور کا دورہ کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ 22 سال پہلےاٹل بہاری  واجپائی نے مودی کو راج دھرم پر چلنے کو کہا تھا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا “یاد رکھیں واجپائی نے 22 سال پہلے مودی سے کیا کہا تھا: اپنے راجدھرم کی پیروی کرو۔”

موہن بھاگوت نے پیر کو منی پور میں ایک سال گزرنے کے بعد بھی امن قائم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تنازعہ زدہ شمال مشرقی ریاست کی صورتحال پر ترجیحی طور پر غور کیا جانا چاہئے۔ ریشم باغ میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی بھون کمپلیکس میں تنظیم کے ‘کاریکرتا  وکاس ورگ II ‘کے اختتامی پروگرام میں آر ایس ایس کے تربیت یافتہ افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ مختلف جگہوں اور سماج میں تنازعہ اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابی بیان بازی سے ہٹ کر ملک کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، ‘منی پور گزشتہ ایک سال سے امن قائم ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ 10 سال پہلے منی پور میں امن تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ وہاں بندوق کا کلچر ختم ہو گیا ہے، لیکن ریاست میں اچانک تشدد بڑھ گیا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا، ‘منی پور کی صورتحال پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جانا چاہیے۔ انتخابی بیان بازی سے اوپر اٹھ کر قوم کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال مئی میں منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک 200 کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں، جب کہ بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس آتشزدگی میں مکانات اور سرکاری عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ گزشتہ چند دنوں میں جیربم سے تازہ تشدد کی اطلاع ملی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.