National

افغان-پاک سرحدی فورسز کے درمیانشدید تصادم، 19 پاکستانی فوجی جاں بحق

37views
نئی دہلی، 28 دسمبر:۔ (یو این آئی) افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان تصادم میں 19 پاکستانی فوجی اور 3 افغان شہری کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تصادم شدید تھا جس میں کم از کم 19 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے۔طلوع نیوز نے وزارت برائے قومی دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی افغانستان کے خوست اور پکتیا صوبوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحدی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو آگ لگا دی اور صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈ پتن میں 2 پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈنڈ پتن میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے 3 تین افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تصادم منگل کی رات صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فوجیوں کے فضائی حملوں کے بعد ہوئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.