نئی دہلی/ماسکو، 9 اگست (یو این آئی) روس کے فرسٹ نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوبھال کے ساتھ ملاقات کی، جو اس وقت ماسکو میں ہیں ہندوستان میں روسی سفارت خانے نے ایک پوسٹ میں کہا کہ فریقین نے دو طرفہ فوجی تکنیکی تعاون کے اہم امور کے ساتھ ساتھ سول ہوائی جہاز بنانے، میٹالورجی اور کیمیائی صنعت سمیت دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا مسٹرڈوبھال، جو بدھ کو روس پہنچے، پہلے ہی روسی صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ، ڈوبھال اس سال کے آخر میں پوتن کے ہندوستان کے سرکاری دورے سے قبل روس کا دورہ کر رہے ہیں ۔ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی سامان کی امریکہ میں درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جو بڑھ کر اب 50 فیصد ہوگیا ہے۔








Users Today : 53
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2332
Users Last 30 days : 3990
Users This Month : 3976
Users This Year : 3990
Total Users : 4565533