ہومSportsمیٹ رینشا کی ناٹ آوٹ نصف سنچری، آسٹریلیا کو 2-0کی ناقابلِ شکست...

میٹ رینشا کی ناٹ آوٹ نصف سنچری، آسٹریلیا کو 2-0کی ناقابلِ شکست برتری

چٹاگانگ، 19 جون (یو این آئی): میٹ رینشا کی ناٹ آوٹ 89 رنز اور ٹم ڈیوڈ کے 45 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو دوسرے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو سات رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 196 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار بیٹنگ پر میٹ رینشا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 44 رنز تک اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ جوش انگلس (11)، کوپر کونولی (1) اور کپتان مچل مارش (20) نمایاں اسکور نہ کر سکے۔ اس موقع پر میٹ رینشا اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 97 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ٹم ڈیوڈ نے 25 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، جبکہ رینشا نے 52 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 89 رنز اسکور کیے۔ جوئل ڈیوس 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے صرف 19 گیندوں پر 48 رنز جوڑ دیے۔ تنزید حسن (30)، پرویز حسین (36) اور سیف حسن (42) نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔تاہم آسٹریلوی گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ رینشا، جوئل ڈیوس اور ناتھن ایلس نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں پر دباؤ بڑھایا اور رنز کی رفتار کو قابو میں رکھا۔آخرکار بنگلہ دیش مطلوبہ رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکا اور آسٹریلیا نے سات رنز سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات