نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے جمعہ کو مجاہد آزادی اور سماجی مصلح بھگوان برسا منڈا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر دھنکھڑ نے یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ دن پورے ہندوستان میں قبائلی فخر کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ ملک کے مالا مال ثقافتی ورثے اور ترقی کے اہم محرک قبائلی برادریوں کے تعاون کا احترام کرنے کا دن ۔انہوں نے کہا “مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا جی کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ بھگوان برسا منڈا کی سماجی انصاف کے تئیں لگن ہمیں تحریک دیتی رہے گی۔‘‘اس موقع پر مسٹر دھنکھڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پریرنا استھل پر بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔








Users Today : 54
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2333
Users Last 30 days : 3991
Users This Month : 3977
Users This Year : 3991
Total Users : 4565534