جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے مرکزی جنرل سکریٹری اور ترجمان سپریو بھٹاچاریہ نے رسالدار شاہ بابا کی مزار پر چادر پوشی کی۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی ترقی اور امن کے لیے دعا کی۔ دوپہر میں سپریو بھٹاچاریہ حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کے مقبرے پر پہنچے۔ درگاہ کمیٹی نے سپریو بھٹاچاریہ کا پگڑی اور پھولوں کی مالاپہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر رانچی ضلع اقلیتی سیل کے چیئرمین فرید خان، درگاہ کمیٹی کے چیئرمین ایوب گدی، جنرل سکریٹری جاوید انور، محمد رضوان، بلال احمد، ذوالفقار علی، ببلو پنڈت اور دیگر کئی معززین موجود تھے۔








Users Today : 53
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2332
Users Last 30 days : 3990
Users This Month : 3976
Users This Year : 3990
Total Users : 4565533