ہومSportsاچھی شروعات کا ضائع ، پاکستان ٹیم 386 رنز پر ڈھیر، بنگلہ...

اچھی شروعات کا ضائع ، پاکستان ٹیم 386 رنز پر ڈھیر، بنگلہ دیش بھاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ڈھاکہ ،10 مئی (یواین آئی )بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 386 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں بغیر کیسی نقصان کے 7 رن بنا لئے تھے،اب میزبان ٹیم کو 34 رنز کی برتری حاصل ہے۔، پاکستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر اذان اویس نے پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔تیسرے روز پاکستان نے 179 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا لیکن 210 کے مجموعی اسکور پر اوپنر اذان اویس 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اوپنر کی وکٹ گرتے ہی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی 226 رنز، چوتھی وکٹ سعود شکیل کی 227 رنز اور پانچویں وکٹ عبداللہ فضل کی 230 رنز پر گری۔ عبداللہ فضل 60 رنز، شان مسعود 9 رنز اور سعود شکل صفر پر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے خلاف 227 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کا سہارا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنے، 349 رنز کے اسکور پر محمد رضوان 59 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔بارش کے سبب کھیل کافی دیر رکا رہا، کھیل دوبارہ شروع ہوا تو 353 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی نے 13، نعمان علی نے 2 اور حسن علی نے 6 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسپنر مہدی حسن نے 102 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے دن کھیل کا آغاز مشفق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز سے کیا۔ بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 101 رنز بنائے، جبکہ مومن الحق 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
دیگر بلے بازوں میں مشفق الرحیم 71، لٹن داس 33، مہدی حسن مرزا 10 اور تیج الاسلام 17 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.