ہومSportsانڈر-17 ویمنز ایشین کپ

انڈر-17 ویمنز ایشین کپ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ چین سے

سوزو (چین)، 09 مئی (یو این آئی): انڈر-17 ویمنز ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ میزبان ملک چین سے ہوگا۔ لبنان کے خلاف 4-0 کی شاندار جیت کی بدولت ہندوستان نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔جمعہ کو سوزو تائہو فٹ بال اسپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ کے بعد گول کرنے والی کھلاڑیوں پریتیکا برمن، الوا دیوی سینجم اور زویا نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔میچ میں دو گول کرنے والی 16 سالہ پریتیکا برمن نے بتایا کہ انہوں نے میچ سے ایک رات قبل ہی گول کرنے کا خواب دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا، “بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ ہمیں یہ میچ جیتنا ہی تھا، اس لیے سب نے اپنا بہترین دیا اور جب آپ اپنا سو فیصد دیتے ہیں تو کارکردگی بھی اچھی ہوتی ہے اور گول بھی آتے ہیں۔”پہلے ہاف میں ہندوستان کی برتری کو دوگنا کرنے والی الوا دیوی سینجم نے اپنی کامیابی کا سہرا ٹیم کے اعتماد اور کوچ پامیلا کونٹی کے بھروسے کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا “شروع میں میرے کچھ ٹچ غلط ہوئے، لیکن مجھے یقین تھا کہ میں گول ضرور کروں گی، اور اسی یقین نے مجھے کامیابی دلائی۔ اب ہم کوارٹر فائنل میں چین کے خلاف مزید محنت کریں گے۔” متبادل کھلاڑی کے طور پر آ کر 72ویں منٹ میں گول کرنے والی زویا نے اپنی کامیابی کو اپنی والدہ کے نام کیا۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی نے کہا، “میں یہ گول اپنی ماں کے نام وقف کرتی ہوں جو ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ اب ہم ورلڈ کپ سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں اور ہم اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیں گے۔”ہندوستان اب 11 مئی کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے کوارٹر فائنل میں میزبان چین کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اس میچ میں جیت ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ کا ٹکٹ یقینی بنا سکتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.