ہومSportsراہل کی تاریخی اننگز بھی دہلی کو جیت نہ دلاسکی

راہل کی تاریخی اننگز بھی دہلی کو جیت نہ دلاسکی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پنجاب نے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) پربھوسمرن سنگھ (73) اور پریانش آریہ (43) کی اوپننگ شراکت اور کپتان شریس ائیر (ناٹ آؤٹ 71) کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے 35ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کی چھٹی جیت ہے اور وہ سات میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔265 رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی شروعات دھماکہ خیز رہی، جہاں پربھوسمرن سنگھ اور پریانش آریہ نے پہلے وکٹ کے لیے 126 رن جوڑے۔ پاور پلے میں دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گیندبازوں کو بے بس کر دیا، خاص طور پر پربھوسمرن نے ایک اوور میں چھ چوکے لگا کر رن رفتار کو تیز کیا۔ساتویں اوور میں اکشر پٹیل نے پریانش آریہ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 43 رن اسکور کیے۔ اگلے ہی اوور میں کلدیپ یادو نے پربھوسمرن سنگھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے دہلی کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ پربھوسمرن نے 26 گیندوں پر 76 رن بنائے، جس میں نو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ نہال بڑھیرہ 25 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پنجاب کنگز نے 18.5 اوور میں چار وکٹ پر 265 رن بنا کر مقابلہ چھ وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ شریاس ائیر نے 36 گیندوں میں تین چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 71 رن کی میچ جتوانے والی اننگز کھیلی، جبکہ ششانک سنگھ نے 10 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے۔پنجاب کنگز کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف 262 رن کا ہدف حاصل کیا تھا، جبکہ اس میچ میں ٹیم نے 265 رن کا ہدف بھی عبور کر لیا۔اس سے قبل دہلی کیپیٹلز نے کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 152) اور نتیش رانا (91) کی شاندار بلے بازی کی بدولت دو وکٹ پر 264 رن بنائے تھے۔ دونوں کے درمیان 220 رن کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ راہل کی یہ اننگز آئی پی ایل میں کسی ہندوستانی بلے باز کا سب سے بڑا اور مجموعی طور پر تیسرا بڑا اسکور ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.