ہومNationalوزیر اعظم مودی کاشی کو چھ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا...

وزیر اعظم مودی کاشی کو چھ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا تحفہ دیں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وارانسی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 28 اپریل کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے اور چھ ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم مودی ‘بریکا گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران دو امرت بھارت ٹرینوں (بنارس تا پونے اور ایودھیا تا ممبئی) کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی 150 سے زیادہ منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے، جن میں 5,000 کروڑ روپے سے زائد کی 100 سے زیادہ اسکیموں کا سنگ بنیاد اور 1,000 کروڑ روپے سے زائد کی 45 سے زیادہ اسکیموں کا افتتاح شامل ہے۔وزیر اعظم کے دورۂ کاشی کے موقع پر کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان میں سب سے اہم 2,464.46 کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے گنگا پر ریل-روڈ پل کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ 315.48 کروڑ روپے سے کبیر چورا کے منڈل اسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی اسپتال قائم کیا جائے گا، جبکہ 1,582.99 کروڑ روپے کے سیوریج اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ مزید برآں، 150.36 کروڑ روپے کی لاگت سے کمشنری کمپاؤنڈ میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔افتتاحی منصوبوں میں 308 کروڑ روپے کا ایس ٹی پی (سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ) ورک، 277.63 کروڑ روپے کا روڈ پروجیکٹ اور سارناتھ میں 45.91 کروڑ روپے کی لاگت سے سووا رگپا اسپتال کا افتتاح نمایاں ہے۔ بی جے پی کے علاقائی صدر دلیپ پٹیل کے مطابق، وزیر اعظم جب بھی کاشی آتے ہیں تو وہ یہاں کے عوام اور ملک کو ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیتے ہیں۔دیگر منصوبوں میں کستوربہ گرلز اسکول میں اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل (417.89 لاکھ روپے)، 36 ویں بٹالین پی اے سی میں 100 افراد کی گنجائش والی بیرک (687.37 لاکھ روپے) اور مارکنڈے مہادیو گھاٹ پر ریمپ کی تعمیر (83.83 لاکھ روپے) شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سنت کبیر کے جائے ظہور کی سیاحتی ترقی (653.39 لاکھ روپے)، نگوا میں سنت روی داس پارک کی تزئین و آرائش (275.23 لاکھ روپے) اور یوپی کالج گراؤنڈ میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف (837 لاکھ روپے) بھی تعمیر کیے جائیں گے۔مزید برآں، سی ایچ سی چولاپور میں 50 بستروں والے اسپتال (301.20 لاکھ روپے) کے قیام کے ساتھ شہر کے 23 اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز اور سارنگ ناتھ مندر کی سیاحتی ترقی جیسے متعدد منصوبے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جو شہر کی بنیادی سہولیات اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.