ہومNationalارکان پارلیمان نے گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش...

ارکان پارلیمان نے گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) پارلیمنٹ کے اراکین، سابق اراکین اور دیگر معززین نے ہفتہ کو گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے یوم پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن (پارلیمنٹ ہاؤس) کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے بھی گرو دیو ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کے پہلے نوبل انعام یافتہ گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور نے ہندوستان کے ثقافتی اور ادبی میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی تخلیقات نے ہندوستانیوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا اور ان کی دو اہم تخلیقات ‘جن گن من، اور ‘آمار سونار بنگلہ، بالترتیب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سمودھان سدن کے مرکزی ہال میں نصب گرو دیو کی یہ تصویر اتل بوس نے بنائی تھی اور اس کی نقاب کشائی 12 ستمبر 1958 کو ہندوستان کے اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.