ہومNationalنااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان:کھرگے

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان:کھرگے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔مسٹر کھرگے نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ مودی حکومت کا ‘امرت کال، بھرتی اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لیے ‘مرت کال،ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبروں کے مطابق نیٹ پیپر لیک سے پیدا ہونے والے تناؤ اور صدمے کی وجہ سے کئی طالب علموں نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مودی حکومت کے دور اقتدار میں 90 سے زیادہ پیپر لیک کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس سے کروڑوں طلبہ اور ان کے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بے روزگاری کے مسئلے کے درمیان بی جے پی کی سرپرستی میں کام کرنےوالا ‘پیپر لیک مافیا، نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے اور حکومت کی منصفانہ اور شفاف امتحانات کرانے کے نظام پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نیٹ پیپر لیک اور طلبہ کی خودکشی کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2024 کے نیٹ پیپر لیک معاملے میں جن افسران پر سوالات اٹھے، انہیں سزا دینے کے بجائے اہم عہدے دیے گئے۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ صورتحال اتنی سنگین ہو چکی ہے کہ دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی مرکزی وزیر تعلیم کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ‘پانی سر سے اوپر جا چکا ہے ۔ اس لیے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے مسٹر مودی سے ‘پریکشا۔ لیک پر چرچا، کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خاموش رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.