ہومJharkhandجمشید پور میں بی جے پی کا دو روزہ تربیتی کیمپ کا...

جمشید پور میں بی جے پی کا دو روزہ تربیتی کیمپ کا ریاستی صدر نے کیا افتتاح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،16؍مئی: پنڈت دین دیال اپادھیائے پرشکشن مہا ابھیان-2026 (تربیتی مہم) کے تحت سوناری میں واقع چترگپت بھون میں منعقدہ بی جے پی جمشید پور مہانگر ضلع کے دو روزہ تربیتی کیمپ کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو نے باضابطہ افتتاح کیا۔ پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کے اور ’وندے ماترم‘کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر ریاستی صدر نے تربیتی کیمپ کے احاطے میں لگائی گئی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے تنظیم کے نظریات، فلاحی کاموں، حکومت کی کامیابیوں اور تاریخی موضوعات سے متعلق نمائش میں رکھی گئی اشیاء کی معلومات حاصل کیں۔اپنے خطاب میں ریاستی صدر آدتیہ ساہو نے کہا کہ یہ تربیتی مہم کارکنوں کو تنظیم کے نظریات، طریقہ کار اور ملک کی خدمت کے بنیادی منتر سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن قومی مفاد، خدمت اور تنظیم کے جذبے کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسی سوچ کے ساتھ عوام کے درمیان جانا ہی پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے عزم کو پورا کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے طریقہ کار، پالیسی اور نظریات کے ساتھ پُرعزم ہو کر مسلسل آگے بڑھنے کی بات کہی۔ یہ تربیتی مہم تنظیم کو بوتھ سطح تک مضبوط بنانے اور کارکنوں میں نظریاتی پختگی لانے کا کام کرے گی۔انہوں نے کارکنوں سے آنے والے پروگراموں اور عوامی رابطہ مہموں میں سرگرم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے ذریعے حاصل ہونے والے تجربے اور رہنمائی کو بوتھ سطح تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے موجود کارکنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعمیرِ وطن میں سرگرم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی ریاستی صدر نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے ’ایکاتم مانوواد ‘(یکجا انسانیت) اور’انتودیا‘ (آخری شخص کی فلاح) کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وہیں تربیتی پروگرام کے دوران کارکنوں نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی صدر دنیشانند گوسوامی، ریاستی جنرل سکریٹری منوج سنگھ، ایم ایل اے پورنیما ساہو اور ریاستی وزیر شیلیندر سنگھ، ضلع صدر، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.