ہومJharkhandاین ٹی پی سی اور سی سی ایل کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں...

این ٹی پی سی اور سی سی ایل کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اٹکھوری میں 28 برہور خاندانوں کے جستہ حال مکانات کی ہوگی مرمت

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،15؍اپریل: ضلع انتظامیہ نے عوامی فلاح و بہبود اور ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ایک اہم پہل کی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سی سی ایل (CCL) چندر گپت اور این ٹی پی سی (NTPC) ٹنڈوا کے ساتھ الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ ان دونوں منصوبوں کے ذریعے ضلع کے کمزور طبقات، بالخصوص قبائلی خاندانوں، خواتین اور بچوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
برہور خاندانوں کے گھروں کی ہوگی مرمت
سی سی ایل چندر گپت کے تعاون سے اٹکھوری بلاک کے 28 برہورخاندانوں کے خستہ حال مکانات کی مرمت کر کے انہیں محفوظ اور رہنے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے کل 28 لاکھ 21 ہزار 700 روپے کی تخمینہ رقم مقرر کی گئی ہے۔ یہ قدم خاص طور پر انتہائی کمزور قبائلی برادری کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت مانا جا رہا ہے۔
25 آنگن واڑی مراکز بنیں گے جدید ’ماڈل سینٹرز ‘
دوسری جانب، این ٹی پی سی ٹنڈوا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ضلع کے چترا، سمریا ، ٹنڈوا، ہنٹر گنج اور اٹکھوری بلاکوں میں پہلے مرحلے میں 25 آنگن واڑی مراکز کو ماڈل مراکز کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ اس منصوبے پر 1 کروڑ 8 لاکھ 7 ہزار 500 روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان مراکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو بہتر غذائیت، ابتدائی تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
معیار اور بروقت تکمیل پر زور
ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل معیار اور وقت کی پابندی کے مطابق یقینی بنائی جائے گی۔ متعلقہ محکموں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ فائدہ حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔
اعلیٰ حکام کی موجودگی میں معاہدہ مکمل
اس موقع پر این ٹی پی سی کی جانب سے پروجیکٹ ہیڈ آلوک کمار ترپاٹھی، ایچ آر ہیڈ نیرج کمار رائے اور ڈی جی ایم نکھل گپتا موجود تھے۔ سی سی ایل کی طرف سے جی ایم سنجیو کمار اور ڈپٹی مینیجر سچن شرما موجود رہے۔ ضلع انتظامیہ کی نمائندگی ڈپٹی کمشنر کریتی شری جی، ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر منوج ٹوپو اور پلاننگ آفیسر ششر پنڈت سمیت دیگر حکام نے کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.