ملک سے بدعنوانی کو دور کرنے کیلئے قانون پر عمل درآمد ضروری: درگااورائوں منڈا
رانچی ، 15؍ اپریل(راست)جھارکھنڈ اگینسٹ کرپشن کے زیر اہتمام گزشتہ اتوار 14 نومبر کو رانجی پریس کلب کے کانفرس ہال میں آئین بنانے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈ کر کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت جیک کے مرکزی صدر درگا اورائوں نے اور نظامت نائب صدر سنیل پٹیل نے کی۔ اس موقع پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدے داران اور کارکنان نے شاندار شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ لوگوں نے بابا بھیم رام امبیڈکر کی تصویر پر گل پوشی کی اس کے بعد سماج و معاشرے میں پھیلی ہوئی بدعنوانی پر گفتگو کرتے ہوئے اس تنظیم کے ذریعہ پوری طرح کمربستہ ہو کر اسے ختم کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر گڈا سے آئے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر قیوم انصاری نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ نفسیاتی کونسلر مسز انسو مالابے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تمام لوگوں نے سماج کے ہر شعبے میں پھیلی ہوئی بدعنوانیوں رشوت خوری اور کمیشن خوری پر سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے اپنی اپنی تجویز پیش کی اور اس میں پوری طرح کمر بستہ ہو کر کام کرنے کے اپنے عہد کو دہرایا۔ ایک تجویز یہ بھی آئ کہ مختلف علاقے کے جو کارکنان ہیں انہیں اس رجسٹرڈ ادارہ کے ذریعہ شناختی کارڈ( آئی کارڈ )فراہم کرایا جائے تاکہ وہ مختلف شعبوں کے افسروں سے مل کر عوامی شکایت سے انہیں اگاہ کریں اور اسے دور کرنے کی اپیل کریں۔ اس موقع پر ادارے کے اغراض و مقاصد پر پوری تفصیل کے ساتھ مرکزی کنوینر چترنجن کمار نے روشنی ڈالی اور لوگوں سے پوری طرح متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے بہت جلد ایک توسیعی بیٹھک بلائی جائے گی اور کام کا تفصیلی خاکہ بنا کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سے لے کر ریاست گیر سطح تک ادارے کو متحد اور منظم کیا جائے گا۔
اس موقع پر نائب صدر سنیل پٹیل تنظیمی سیکرٹری ڈاکٹر وکیل احمد رضوی، نیمبو سنگھ محمد اسجد ،خازن سجیت مہتو، ترجمان سلیش کمار اور ارکان میں رنگ ناتھ چوبے ، اسیم اختر ،دیانند سنگھ، سنتوش کمار سنگھ، میرتنجئے کمار سنگھ ،جیتندر رائے ہزار باغ ضلع صدر دیو کی مہتو، رام گڑھ ضلع صدر راج کمار رائے، تنظیمی سیکرٹری رتیش ساہو بٹو سنگھ جگل کشور جتندر سنگھ، پپو مہتو، پرمود کمار، دویش مہتو سنجے پٹیل، پنیشور مہتو ، پروین کمار ساہو اور نرنجن ٹھاکر سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
