ہومJharkhandچترا میں 16 لاکھ روپے مالیت کی افیون برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

چترا میں 16 لاکھ روپے مالیت کی افیون برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 22؍اپریل: ضلع میں غیر قانونی منشیات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت چترا پولیس کو ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔ کُندا تھانہ علاقہ کے ٹِٹہی بھرگاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری کر کے بھاری مقدار میں غیر قانونی گیلی افیون برآمد کی ہے۔ اس کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اپنے گھر سے ہی منشیات کا کاروبار چلا رہا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انیمیش نیتھانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ٹٹہی بھرگاؤں کا رہائشی نند کشور گنجھو اپنے گھر میں بھاری مقدار میں افیون چھپا کر رکھے ہوئے ہے اور اسے باہر سپلائی کرنے کی تیاری میں ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد ایس ڈی پی او سمیریا، شبھم بھاؤ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے کل 3 کلو 264 گرام گیلی افیون برآمد ہوئی۔ موقع سے نند کشور گنجھو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ برآمد شدہ افیون کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینہ قیمت تقریباً 16 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ اس مہم میں کُندا تھانہ انچارج پرنس کمار سنگھ، سب انسپکٹر ناگیشور پنڈت اور مسلح دستے کے جوان شامل تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چترا اب اسمگلروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس نہ صرف مجرموں کو پکڑ رہی ہے بلکہ ان کے پورے نیٹ ورک اور معاشی نظام کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ‘ڈرگ فری چترا‘کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ افیون کی کاشت یا اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.