ہومJharkhandجھارکھنڈ میں صحت کا تاریخی انقلاب

جھارکھنڈ میں صحت کا تاریخی انقلاب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

4 اضلاع میں نئے میڈیکل کالجز کے قیام کو کابینہ کی منظوری

وزیر صحت کی کوششوں سے جھارکھنڈ میڈیکل ہب بننے کی راہ پر گامزن

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 15؍ اپریل: جھارکھنڈ نے آج صحت کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ایک بڑے اور دور اندیش فیصلے کے تحت دھنباد، کھونٹی، جامتاڑا اور گریڈیہہ کے ضلع اسپتالوں کو پی پی پی (PPP) موڈ میں میڈیکل کالج کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی میڈیکل کونسل میں انٹرنشپ کرنے والے طلبہ کے لیے اسٹائپنڈ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اہم فیصلہ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری کی انتھک کوششوں، دور اندیشی اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ان کی قیادت میں محکمہ صحت مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
بڑے فیصلوں سے ہی نظام سدھرے گا: ڈاکٹر عرفان انصاری
وزیر صحت نے کہاکہ “میری سوچ بالکل واضح ہے،جب تک ہم بڑے اور ٹھوس فیصلے نہیں لیں گے، تب تک نظام میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ میڈیکل کالجوں کی کمی کی وجہ سے ہماری ریاست میں ڈاکٹروں کی شدید کمی رہی ہے۔ میں خود اس کی مثال ہوں، مجھے اپنی طبی تعلیم کے لیے ریاست سے باہر جانا پڑا۔ اس لیے میرا عزم ہے کہ جھارکھنڈ میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل کالج قائم کیے جائیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ باہر کے ڈاکٹر ریاست میں آنے سے کتراتے ہیں، ایسی صورت میں مقامی سطح پر ڈاکٹر تیار کرنا ہی مستقل حل ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں جھارکھنڈ صحت کے شعبے میں مسلسل ترقی کر رہا ہے اور نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
میڈیکل کالج بننے سے ہونے والے بڑے فوائد:
■ مقامی نوجوانوں کو طبی تعلیم کا موقع ملے گا، ریاست میں ڈاکٹروں کی کمی دور ہوگی، اعلیٰ درجے کے علاج کی سہولت ضلع میں ہی دستیاب ہوگی، صحت کی خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی، مقامی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، علاقائی ترقی کو بڑا فروغ ملے گا، مریضوں کو باہر جانے کی ضرورت کم پڑے گی۔ یہ فیصلہ وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کے دورِ اقتدار کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں محکمہ صحت نے کم وقت میں کئی تاریخی اقدامات کیے ہیں، جس کا نتیجہ ہے کہ آج جھارکھنڈ کا صحت کا نظام ملک میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
وزیر موصوف نے کہاکہ “20 سالوں تک بی جے پی نے حکومت کی، لیکن ریاست کو مطلوبہ ترقی نہیں ملی۔ ہم نے اپنے ایک سال کے دورِ اقتدار میں ہی چار میڈیکل کالج دینے کا کام کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف ترقی ہے،جھارکھنڈ کو سب سے آگے لے جانا ہے۔”یہ پہل نہ صرف صحت کی خدمات کو مضبوط کرے گی بلکہ جھارکھنڈ کو طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات کے میدان میں ایک نئی پہچان دلائے گی۔ آنے والے وقت میں ریاست ایک میڈیکل ہب کے طور پر ابھرنے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.