جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 30 جون :۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے ’ہول دیوس‘کے موقع پر لوک بھون میں ہول کرانتی کے امر مہانائک سدو-کانہو کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ہول کرانتی ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی تاریخ کا ایک شاندار اور سنہرا باب ہے۔گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سدو-کانہو، چاند-بھیروں اور پھولو-جھانو سمیت ہول تحریک کے تمام بہادر مجاہدین نے استحصالی قوتوں اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف جس بے مثال ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی قربانیاں، جدوجہد اور وطن سے محبت ہم تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک عظیم ترغیب کا باعث ہیں۔گورنر نے مزید کہا کہ ہول دیوس ہمیں اپنے ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم کرنے کی تحریک دیتا ہے۔
