ہومJharkhandگملا میں پارٹی عہدیداروں اور بی ایل اے کا اجلاس منعقد

گملا میں پارٹی عہدیداروں اور بی ایل اے کا اجلاس منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ونود کمار پانڈے نے ایس آئی آر پر تفصیلی رہنمائی دی

جدید بھارت نیوز سروس
گملا، 26؍ مئی: گملاضلع کے تحت مرکزی اراکین، ضلع سطح سے لے کر بوتھ سطح تک کے عہدیداروں اور تمام بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کا ایک اجلاس گملاکے ارمئی میں واقع سورن بھومی بینکوئٹ ہال میں منعقد کیا گیا۔ مذکورہ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری و ترجمان ونود کمار پانڈے نے اجلاس میں شریک تمام عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں کو خصوصی گہرائی سے نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں اور اس پر عمل درآمد کے طریقے بتائے۔ ونود کمار پانڈے کی جانب سے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہوئے حاضرین، عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔مذکورہ اجلاس میں مرکزی جنرل سکریٹری ونود کمار پانڈے، مرکزی ایگزیکٹو ممبر و ایم ایل اے جیگا سوسرن ہورو، ضلع صدر و ایم ایل اے بھوشنترکی، مرکزی رکن کلیم اختر، کلسٹا بروا، سنجیو اراؤں، ششی ساہو، نور الہدیٰ، ضلع کمیٹی کے عارف انصاری، رنجیت سنگھ سردار سمیت ہزاروں عہدیدار، رہنما اور کارکنان شریک ہوئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.