ہومJharkhandہزاری باغ: دنوا گھاٹی میں ہولناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے...

ہزاری باغ: دنوا گھاٹی میں ہولناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ،25؍اپریل: دنوا گھاٹی نے ایک بار پھر اپنی ہولناکی کا ایسا منظر دکھایا جس نے پورے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ہفتہ کی شام تقریباً 30:6سے 7 بجے کے درمیان جوڈراہی پل کے پاس ہونے والے ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ تاہم، ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ دھنباد کی سمت آرہی سیلریو کار (نمبر JH 10 CU 3472) دنوا گھاٹی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کار پیچھے سے ایک ٹریلر میں پوری طرح گھس گئی۔ لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹریلر گاڑی وہاں سے نکل گئی۔کار کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار سنبھل پاتی، اس سے پہلے ہی پیچھے سے آنے والے ایک دوسرے ٹرک نے بھی اسے اپنی زد میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کار کچل کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ اس میں سوار لوگوں کو باہر نکلنے کا ذرا بھی موقع نہیں ملا۔ جائے وقوعہ پر ہی پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ان میں دو مرد، ایک خاتون اور دو معصوم بچے شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق کار میں لاشیں بری طرح کچل گئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے کار میں کتنے لوگ سوار تھے، ان کی گنتی بھی نہیں کی جا پا رہی تھی۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ دونوں ٹرک ڈرائیور گاڑیاں لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اجیت کمار ومل پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ کار اس قدر بری طرح تباہ ہو چکی تھی کہ لاشوں کو باہر نکالنا بھی انتہائی مشکل ہوگیا۔ کافی مشقت کے بعد امدادی ٹیم نے لاشوں کو نکالنے کی کوشش شروع کی، لیکن دیر رات تک شناخت نہیں ہو سکی تھی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دنوا گھاٹی اب “موت کی گھاٹی” بن چکی ہے۔ یہاں ہر سال سینکڑوں حادثات اور درجنوں اموات ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود نہ تو انتظامیہ کوئی مستقل حل نکال پائی ہے اور نہ ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ لوگوں میں غم و غصہ ہے کہ ہر بڑے حادثے کے بعد کچھ دنوں تک سختی دکھائی دیتی ہے، پھر سب کچھ پہلے جیسا ہو جاتا ہے۔ ہر دن دنوا گھاٹی کسی نہ کسی کی زندگی نگل رہی ہے۔ اب ضرورت مستقل اور سخت اقدامات کی ہے تاکہ یہ گھاٹی پھر کسی خاندان کا چراغ نہ بجھائے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.