ہومJharkhandسڑک حادثات میں ہلاکت پر اب ملے گا 4 لاکھ معاوضہ

سڑک حادثات میں ہلاکت پر اب ملے گا 4 لاکھ معاوضہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیراعلیٰ ہیمنت کی صدارت ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا فیصلہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 اپریل: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں منگل کو منعقدہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ حکومت نے ریاست میں ہونے والے سڑک حادثات کو ‘مقامی آفت ‘ قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کی رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی ہے۔ یہ معاوضہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سی) کی تصدیق کے بعد ادا کیا جائے گا۔ میٹنگ میں واضح کیا گیا کہ متاثرہ خاندان کو مرکز یا ریاست میں سے کسی ایک ہی مد سے معاوضہ ملے گا۔اس کے علاوہ، ریاست میں ڈوبنے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے غوطہ خوروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس، ہوم گارڈ اور خواتین کو بھی غوطہ خوری کی تربیت دے کر اس مہم میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ فی الحال 48 غوطہ خوروں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ میٹنگ میں وزیر آفات سماوی ڈاکٹر عرفان انصاری اور چیف سکریٹری سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے دمکا، پاکوڑ اور گوڈا میں ‘آپدہ متر ‘ اسکیم کے رضاکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.