ہومJharkhand تالاب میں ڈوبنے سے ماں اور دو معصوم بیٹیوں کی موت

 تالاب میں ڈوبنے سے ماں اور دو معصوم بیٹیوں کی موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،19؍اپریل: ضلع کے صدر بلاک کے تحت بھوجیا گاؤں میں اتوار کو ایک دل دہلا دینے والاواقعہ پیش آیا ہے۔ گاؤں کے تالاب میں ڈوبنے سے ماں اور اس کی دو بیٹیوں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔گاؤں والوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق کھیرو یادو کی اہلیہ پروا دیوی اپنی دو بیٹیوں گیتا کماری (8 سال) اور مالتی کماری (6 سال) کے ساتھ گاؤں کے’بڑکا آہار‘ تالاب پر کپڑے دھونے گئی تھیں۔ اسی دوران اچانک ایک بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں چلی گئی۔بچی کو بچانے کے لیے ماں پروا دیوی اور دوسری بیٹی بھی تالاب میں اتر گئیں، لیکن گہرائی زیادہ ہونے اور پھسلن کی وجہ سے تینوں توازن کھو بیٹھیں اور ڈوب گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیہاتی موقع پر پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد تینوں کو باہر نکالا، لیکن تب تک ان کی موت ہو چکی تھی۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس اور انتظامیہ بروقت نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے لوگوں میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ادھر، صدر تھانہ انچارج اودھیش سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.