ہومInternationalٹرمپ جنگ بندی بڑھا کر اچانک حملے کی تیاری میں ہے:ایران کا...

ٹرمپ جنگ بندی بڑھا کر اچانک حملے کی تیاری میں ہے:ایران کا الزام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 22 اپریل (یو این آئی) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے ایک مشیر نے منگل کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع دراصل وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کیا جا سکے۔قالیباف کے مشیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر جاری امریکی محاصرہ کسی بمباری سے کم نہیں اور اس کا فوجی جواب دیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید کشیدہ ہوئے تو پہلے سے طے شدہ اہداف پر شدید حملہ کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ٹرمپ کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں۔ادھر پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل مجید موسوی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر حملہ کرنا ایک بڑی غلطی ہوگی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ تمام بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی محاصرہ برقرار رکھا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی، جب تک ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کرتا، اس دوران امریکی فوج کو محاصرہ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ توسیع اس وقت کی گئی جب جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی تھے۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، جہاں امن مذاکرات کا دوسرا دور متوقع تھا۔ ٹرمپ نے مذاکرات نہ ہونے کی وجہ ایران کے اندرونی اختلافات کو قرار دیا، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے ان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.