ہومInternationalٹرمپ کی اپیل کے بعد… ایران کی سزائے موت کا سامنا کرنے...

ٹرمپ کی اپیل کے بعد… ایران کی سزائے موت کا سامنا کرنے والی خواتین کی موجودگی کی تردید

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 22 اپریل (یو این آئی) ایرانی عدلیہ نے منگل کے روز ان آٹھ خواتین کی سزائے موت کے خطرے کی تردید کی ہے جن کی رہائی کا مطالبہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ایجنسی “میزان” نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر جھوٹی خبروں کے ذریعے گمراہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ جن خواتین کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہیں سزائے موت کا خطرہ ہے ان میں سے بعض کو رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر کو ایسے الزامات کا سامنا ہے جن کی سزا، جرم ثابت ہونے کی صورت میں بھی قید سے زیادہ نہیں ہو گی۔اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ذکر کیا تھا کہ ایران مذکورہ خواتین کو رہا کر کے امن مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ میں ان خواتین کی رہائی کی بہت تعریف کروں گا۔ یہ ہمارے مذاکرات کا ایک اچھا آغاز ہوگا !۔ٹرمپ کا یہ بیان امریکہ میں مقیم ایک اسرائیل نواز کارکن ایال یعقوبی کی ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں سامنے آیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹھ خواتین کو پھانسی دیے جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم اس کارکن نے خواتین کے نام بتانے کے بجائے صرف آٹھ خواتین کی تصاویر پوسٹ کرنے پر اکتفا کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول امریکہ میں قائم “عبدالرحمن برومند مرکز” کے مطابق، بیتا ہمتی نامی خاتون کو احتجاج کے دوران ایک عمارت سے پولیس پر سیمنٹ کے بلاک پھینکنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی عدلیہ نے منگل کے روز ایک شخص کو پھانسی دینے کا اعلان کیا جسے گذشتہ جنوری میں ملک میں شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے دوران تہران کی ایک بڑی مسجد کو آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ جنوری کے احتجاج کے پس منظر میں ایک ماہ سے کچھ زائد عرصے کے دوران پھانسی پانے والا یہ آٹھواں شخص ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.