ریاض، 28 اپریل (یو این آئی) ایران سے 260 عازمین حج کا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق پہلی پرواز 260 عازمین کو ایران سے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ جہاں مقامی حکام نے عازمین کے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا۔سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے بتایا کہ ایرانی عازمین مملکت مسلسل پہنچ رہے ہیں اور عازمین کا دوسرا قافلہ منگل کو مملکت پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عازمین کا اسی گرم جوشی سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے، جیسے گزشتہ برسوں میں ایرانی عازمین کا کیا گیا تھا۔علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایرانی سفارتخانہ پر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘ اس سال تقریبا 30 ہزار عازمین حج سعودی عرب آئیں گے۔ ایرانی حکام نے بتایا یہ فیصلہ ریاض کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جنگ بندی کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔
ایران سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا
مقالات ذات صلة
