ہومInternationalیو اے ای نے بغیر سوچے سمجھے کوئی اقدام اٹھایا تو

یو اے ای نے بغیر سوچے سمجھے کوئی اقدام اٹھایا تو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اماراتی مفادات ایرانی میزائلوں کا ہدف ہوں گے: ایران

تہران ، 5 مئی (یو این آئی) ایرانی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نےسوچےسمجھےبغیرکوئی اقدام کیا تو اس کے مفادات ایران کا ہدف ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی کے سائے مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملے کے منصوبے کی تردید کر دی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک کڑی وارننگ بھی جاری کی۔ایرانی سرکاری میڈیا نے سینئر فوجی حکام کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ تہران متحدہ عرب امارات پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم، تہران نے یو اے ای کو خبردار کیا ہے کہ وہ “شیشے کے گھر” میں بیٹھا ہے اور اگر اس نے کوئی بھی غیر سنجیدہ قدم اٹھایا تو اماراتی مفادات ایرانی میزائلوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی ناقص سیکیورٹی اس کے لیے مہلک خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سمندری حدود کے حوالے سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیاں امریکی تحفظ کی خام خیالی میں نہ رہی، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی اجازت لازمی ہے، ورنہ جہازوں کو بزور طاقت روکا جائے گا۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں امریکی جنگی جہازوں کو سخت وارننگ دے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ فجیرہ میں آئل فیسلٹی پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سراسر امریکی مہم جوئی کا نتیجہ ہے امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر قانونی گزرگاہ بنانے کی کوشش کی جس سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ تہران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.