ہومJharkhandہائی کورٹ کی سرائے کیلا ڈی سی پر سخت برہمی

ہائی کورٹ کی سرائے کیلا ڈی سی پر سخت برہمی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

یو پی ایس سی اور وزارت داخلہ کو حکم نامہ ارسال

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 اپریل: جھارکھنڈ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین کی لگان رسید جاری نہ کرنے کے معاملے میں سرائے کیلا ڈی سی (ڈسٹرکٹ کلکٹر) کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس آنند سین کی عدالت میں سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈی سی نے عدالت میں انڈرٹیکنگ دینے کے باوجود نہ صرف رسید جاری نہیں کی بلکہ عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیکنڈ اپیل دائر کر دی۔ عدالت نے اسے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی سی کے خلاف سخت تبصرہ کیا اور متعلقہ حکم کی کاپی یو پی ایس سی (UPSC) اور وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔ درخواست گزار موتی لال مہتو نے گمہریہ (آدتیہ پور) میں اپنی زمین کی لگان رسید کٹوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سول کورٹ نے پہلے ہی ان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا، لیکن انتظامیہ رسید جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی تھی۔ 8 اپریل کو ورچوئل سماعت کے دوران ڈی سی نے جلد کارروائی کا یقین دلایا تھا، مگر عملدرآمد کے بجائے اپیل دائر کر دی گئی۔ آج جب ڈی سی ورچوئل طور پر دوبارہ حاضر ہوئے تو عدالت نے انہیں عدالت کو گمراہ کرنے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.