برازیل:میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔ڈوریوال جونیئر کو جنوری 2024 میں ہیڈکوچ بنایا گیا تھا تاہم انکی سربراہی میں برازیل کوپا امریکا کے کواٹر فائنل میں یوروگوئے سے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد باہر گیا اور اب ورلڈکپ کوالیفائر میں 6 میچز میں صرف 2 جیت درج کرسکا ہے۔









Users Today : 46
Users Yesterday : 451
Users Last 7 days : 2735
Users Last 30 days : 5603
Users This Month : 5589
Users This Year : 5603
Total Users : 4567146