اولانباتور، 30 جون (یواین آئی) اسپین اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3×3 باسکٹ بال ورلڈ کپ (فیبا) 2025 میں مردوں اور خواتین کے زمرے کےخطاب جیت لیے ہیں۔منگولیا کی 3×3 باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار کے روز کھیلے گئے مردوں کے زمرے کے فائنل مقابلے میں اسپین کی ٹیم نے سوئزرلینڈ کو 17-21 سے شکست دی۔ جبکہ خواتین کے زمرے میں نیدرلینڈ نے میزبان منگولیا کو 9-15 سے شکست دی ۔ مردوں کے کانسہ کے تمغہ مقابلے میں سربیا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمنی کو 16-21 سے شکست دی۔ خواتین کے زمرے میں کینیڈا نے پولینڈ کو 9-21 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔23 سے 29 جون تک جاری رہنے والے اس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں مختلف ممالک اور خطوں کی 20 مردوں اور 20 خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔









Users Today : 166
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1438
Users Last 30 days : 1824
Users This Month : 1810
Users This Year : 1824
Total Users : 4563367