لاہور 22 اکتوبر (یو این آئی ) پاکستان کے آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ وہ نعمان علی کے بعد پاکستان کے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے 2021ء میں کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی تھیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933ء میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔









Users Today : 182
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2216
Users Last 30 days : 3704
Users This Month : 3690
Users This Year : 3704
Total Users : 4565247