دہلی اور کئی علاقوں میں کل ماحول پوری طرح رام مے تھا ۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے کل دہلی کے مختلف مقامات پر رام مندر پران پرتشٹھا کے موقع پر دیئے جلانے، بھجن، ہنومان چالیسہ کا پاٹھ، بھنڈارا وغیرہ کا اہتمام کیا۔ واضح رہے دہلی اور آ س پاس کے علاقوں میں کل دیر رات تک دیوالی جیسا ماحول رہا۔
اے بی وی ہی کے ان پروگراموں میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء سمیت مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔
پیر کی صبح سے ہی ڈی یو کے مختلف مقامات پر رام مندر پران پرتشٹھا کے لیے خوشی کا شاندار ماحول تھا۔ یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن سے ہنسراج کالج تک یونیورسٹی کو رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ طلباء آرٹس فیکلٹی میں ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے رام مندر پران پرتشٹھا کے گواہ بنے۔
ڈی یو میں، اے بی وی پی کی قیادت والی ڈی یو ایس یو نے پوری یونیورسٹی میں 2.5 لاکھ دیئے جلائے۔ دیئے روشن کرنے کے پروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سارے جشن کی بہت سے پروفیسر حضرات نے یہ کہہ کر تنقید بھی کی کہ تعلیمی اداروں کو ان سب سے دور رکھنا چاہئے۔









Users Today : 112
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2146
Users Last 30 days : 3634
Users This Month : 3620
Users This Year : 3634
Total Users : 4565177