نئی دہلی، 5 فروری:۔ (ایجنسی) دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی جو شام 6 بجے کے بعد تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے ختم ہو گیا تھا، لیکن قطار بند لوگوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن 5 بجے تک کا جو ڈاٹا فراہم کیا گیا ہے، اس کے مطابق 57.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ظاہر ہے، ووٹنگ فیصد میں اضافہ یقینی ہے۔
یوپی کے ملکی پور ضمنی انتخاب میں 65 فیصد ووٹنگ
بدھ کو اتر پردیش کے ملکی پور اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں کل 3.70 لاکھ ووٹروں میں سے 65 فیصد سے زیادہ نے شام 5 بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی، حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے پول بوتھ کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔










Users Today : 197
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2101
Users Last 30 days : 3370
Users This Month : 3356
Users This Year : 3370
Total Users : 4564913