انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سال ستمبر تک موصول ہونے والے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات بند لفافے میں جمع کرائیں۔ سیاسی پارٹیوں کو یہ تفصیلات کل تک بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کی اِس ہدایت کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی کمیشن کو‘ بند لفافے میں 30 ستمبر 2023 کی تاریخ تک موصولہ الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات فراہم کریں۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے صدور کے نام مکتوب میں انتخابی کمیشن نے تمام پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ الیکٹورل بانڈز کی صورت میں حاصل ہونے والے عطیات سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرائے جس میں رقم کے ساتھ ساتھ ہر بانڈ کے عطیہ دہندگان کی تفصیلی جانکاری ہو۔








Users Today : 205
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1573
Users Last 30 days : 2120
Users This Month : 2106
Users This Year : 2120
Total Users : 4563663